گجرات:محکمہ ماحولیات کی کاروائیاں ‘5مقامات پر خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس

گجرات: اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ ماجد اور ان کی ٹیم نے ضلع بھر میں انسپکشن مہم جاری رکھی۔کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 انسپکشنز کی گئیں جن میں سے 5 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 4 نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے وصول کیا گیا۔پولی تھین بیگز کے خلاف خصوصی مہم کے تحت 10 انسپکشنز کی گئیں اور 50 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے محکمہ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔