ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی سری لنکا نے ابتداءسے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے تھے جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھیںاس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے