سربراہ استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی رہائشگاہ پر دھواں دھار پریس کانفرنس‘ اہم شمولیتیں

اسلام آباد میں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہمارے لیے نئی نہیں ہے گلگت بلتستان میں جو کیمپین ہوگی ہماری پوری پارٹی ان ساتھیوں کے ساتھ ہوگی گلگت بلتستان حکومت کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ یہ حکومت پاکستان کو پیسے دے سکتی ہے گلگت بلتستان اربوں ڈالر صرف سیاحت سے حاصل کرسکتے ہیں ہمارا پہلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسوں سے نجات دیں پورے پاکستان سے فلائٹس گلگت بلتستان جارہی ہیں میں نے اپنی پچھلی سیاسی جماعت سے بغاوت نہیں کی بلکہ انہوں نے میرے ساتھ کی ہے راستے جدا ہوگئے تو میں ان کی بات نہیں کرنا چاہوں گایاد رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزرا کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی میں گلگت بلتستان کے اہم سیاسی رہنماو¿ں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آ گیا صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے رہنماو¿ں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔