فنڈز منجمند ہونے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں: شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ پراپرٹی فراڈ کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ای اسٹیمپنگ نظام کو سندھ کے اپنے آئی ٹی ادارے سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے سپرد کرنا صوبے کی ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت ہے تاہم مختلف مقدمات میں 342 ارب روپے منجمد ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں ’سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 سالہ سروس معاہدہ 7 ملین روپے ماہانہ جب کہ سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ ہوگا ای اسٹیمپنگ نظام سے ریونیو وصولی کا نظام بہتر ہوگا جبکہ ای اسٹیمپنگ سے موبائل ایپ، پیپر لیس اسٹیمپ ڈیوٹی اور ٹو فیکٹر تصدیق جیسی جدید سہولیات سے شہریوں کو آسانیاں فراہم کی جائیں گی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے نئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور نئے نظام سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں آن لائن سیل ڈیڈ کی تکمیل ممکن ہوگی۔