ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کرانیکی استدعا منظور

لاہور:تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈکی بھائی ٹک ٹاکر کی اہلیہ ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانیکی اپیل کر دی ہے کہا گیا کہ عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی مہلت دے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں‘جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔