عزیز بھٹی شہید ہسپتال میںہر جدید ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے: ڈپٹی کمشنر نور العین

گجرات:ڈپٹی کمشنر گجرات نو رالعین قریشی نے رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز کوثر ان کے بھائیوںپوری فیملی کو اور وہی آپ سب کو بھی کریڈٹ جاتا ہے ان پبلک پرائیویٹ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے میں۔انہوں نے کہا کہ یہ جو ہمارا ڈائیگناسٹک سنٹر یہ بھی اسی سلسلے کی ایک او رکڑی ہے او ریہاں پر میں ایک وضاحت کرنا چاہوں گی کہ جب میں نے اور ڈی پی او نے وہاں وزت کیا تو وہاں پر کچھ میڈیا کے نمائندگان کے سوالات سے یہ تاثر اٹھا کہ یہ سہولیات سرکاری ہسپتال میں نہیں ہیں جو اس لیب سے دی جائیں گی تو ایسا نہیں ہے ہمارے ڈی ایچ کیو میں ایم آئی آر کے علاوہ عام سہولیات سی ٹی سکین‘میمو گرافی ‘ڈائلیسز ‘بلڈ ٹیسٹ سارا کچھ ہوتا ہے ایم آئی آربھی میں نے نشاندہی کی ہے وہ بھی جون ‘جولائی میں ہمارے پاس آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہاں سے شروع ہوتا ہے جو آبادی کا بے ہنگم اضافہ ہے اس کی وجہ سے آپ کو وہاں قطاریں نظر آتی ہیں ٹیسٹ کرانے والوں کو بھی انتظار کرنا پڑتا ہے رپورٹ کا بھی انتظار کرنا پڑتا ہے تو اس تناظر میں یہ بڑا اہم منصوبہ ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اس پر دباﺅ کم ہو گا بلکہ صاحب حیثیت افراد کے پاس یہ بڑا فائدہ مند موقع ہے یہاں میں امتیاز کوثر کے ان ماڈل کی بھی بہت تعریف کروں گی کہ اس پر جتنا خرچہ آیا ہے ہم نے کووڈ میں دیکھا جس ٹیسٹ کی شاید کل مالیت چار سو سے پانچ سو روپے ہو گی ہم سے ہزاروں چارج کیے گئے یہ منصوبہ نو پرافٹ نو لاس پر ہو گا اور جو صاحب حیثیت ہوں گے ان سے چارج کرے گا او رجو نہیں ہوں گا ان کے لیے یہ فری سہولت مہیا کر دی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دل کھول کر عطیات دیں ہم بالکل آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔