گجرات:حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر سعود افضل کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا مستقل میڈیکل سپرٹینڈنٹ تعینات کر دیا ہے‘ ڈاکٹر سعود افضل کا شمار انتہائی پروفیشنل محنتی فرض شناس اور کمیونٹی کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے والے قائدین میں سر فہرست ہوتا ہے‘ انہیں حکومت پنجاب نے عارضی طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا بطورایم ایس تعینات کیا تھا مگر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مستقل ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں سابق ڈائریکٹر محکمہ صحت گوجرانوالہ‘ڈاکٹر نصرت ریاض چوہدری نے ڈاکٹر سعود افضل کی تعیناتی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سعود افضل جیسے باصلاحیت نوجوان کو انتہائی اہم ذمہ داریاں سونپی جانا ان پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے ‘پر امید ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں نظام کی بہتری¿‘ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے مزید بہترین سہولیات یقینی بنانے کے ساتھ ڈاکٹرز کمیونٹی ‘پیرامیڈیکل سٹاف کے حقوق اور مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کریں گے‘ ڈاکٹر سعود افضل نے ہمیشہ ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچانے کے لیے اپنا شاندار کردار پیش کیا ہے ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے اور دعا گو ہیں اللہ کریم انہیں مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے ‘سابق میڈیکل سپرٹینڈنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان ‘ ڈاکٹر علی حسنین بھٹہ کار ڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ‘نے بھی ڈاکٹر سعود افضل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر سعود افضل کیمونٹی کا فخر ہیں انہوں نے ہمیشہ دلیرانہ ‘ جراتمندانہ اور دانشمندانہ رویے سے کیمونٹی کا دفاع کیا ہے