صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا گجرات پریس کلب کا دورہ ‘ کابینہ کو مبارکباد

گجرات: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے دورہ گجرات کے دوران گجرات پریس کلب کا بھی دورہ کیا جہاں صدر پریس کلب سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری داو¿د شفیع، سابق صدود سمیت دیگر صحافیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سابق صدر حافظ عقیل جلیل، علی ابرار جوڑا اور رضوان دلدار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی صدر پریس کلب سید نوید شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر کا دورہ ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہور الٰہی خاندان کا گجرات سے تعلق مضبوط اور گہرا ہے اور وہ شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے نکاسِ آب کے منصوبوں میں صوبائی وزیر کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیاصوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب اور یہاں کے صحافیوں کو ہمیشہ عزت دی ہے اور ان کی قدر کی ہے۔ درست معلومات کی بنیاد پر صحافت معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا گجرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور معاشرتی بہتری کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگاانہوں نے بتایا کہ سروس موڑ برج کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے ایک ماہ میں مکمل کر دیا جائے گا۔ واسا کے قیام اور نکاسِ آب کے نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رحمان شہید روڈ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کروائے گئے ہیں اور یہ منصوبہ سیوریج سسٹم کے ساتھ تین ہفتوں میں مکمل ہو جائے گاصوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی جانب جانے والی 6 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر جاری ہے جبکہ جلال پور جٹاں روڈ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ رابعہ دفتر کو جلد ظہور پیلس منتقل کیا جائے گا۔ شہباز شریف پارک کی اپ گریڈیشن کے تحت مصنوعی جھیل بنائی جا رہی ہے جبکہ چلڈرن اور لیڈیز پارک اور نواز شریف پارک میں بھی سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور جی ٹی روڈ کے قریب 200 ایکڑ پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ نئی فیکٹریوں کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں مزید خوشحالی آئے گی۔پی ایچ اے گجرات کا قیام بھی جلد کیا جا رہا ہے۔