پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ قائم کر دیاگیا کراچی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما میں شوگر اور السر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے جدید ویسکولر ہائبرڈ سوئیٹ کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا ہے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ یہ کامیابی ماہر ڈاکٹرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور جدید سرجری سے مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولت میسر آئے گی شوگر اور السر کے مریضوں میں اعضاءکاٹنے کے واقعات میں واضح کمی متوقع ہے وزیر صحت سندھ نے اس موقع پر نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر کو ہدایت دی کہ نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور اسے 24 گھنٹے فعال رکھا جائے ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق وی ٹیک ہائبرڈ ویسکولر سوئیٹ ویسکولر سرجری میں ایک انقلابی قدم ہے خاص طور پر ٹراما، ذیابیطس کے مریضوں کے پاو¿ں، شریانوں کی بیماریوں اور دیگر اعضا کو لاحق شدید خطرات کے علاج کے لیے یہ نعمت ثابت ہوگا