سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کا ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا کہ سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی کے عمل میں پاکستانی ٹیک ماہرین سے بھرپور استفادہ کا خواہاں ہے مشیر وزیرخزانہ پاکستان کے مطابق وزیرخزانہ اور سعودی وزیرمعیشت کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر اہم ملاقات میں خصوصی گفتگو ہوئی ‘ سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہاانہوں نے کہا کہ العلا کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ عالمی مالیاتی قیادت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط کا مظہر ہے مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد کے مطابق العلاءکانفرنس 2026 میں ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی ابھرتی معیشتوں کے مستقبل اور پالیسی تعاون پر وزرائے خزانہ و عالمی اقتصادی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے قطر، سعودی عرب، چین، ترکیہ اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی