نوبیل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان لڑکیوں اور خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں اور افغانستان میں تعلیم پر پابندی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے افغان لڑکیاں اب بھی خفیہ اور آن لائن تعلیم کے ذریعے ہمت سے آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں بے نظیر بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال ہیں ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا اسلام کے پیغام کے خلاف ہے اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ طالبان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہ رکھیں بلکہ انسانی حقوق کی بنیاد پر دباو¿ بڑھائی آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی جس کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔