عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول اور عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں یہ نظام عمران خان کی جیت کو مان لے سیاست مکالمے کانام ہے ہمارے ملک میں سیاست کو کچھ اور بنادیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں سیاست کے مروجہ اصول کے مطابق جو ہمیں ملنا چاہے وہ دیا جائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی شہر امڈ آیا تھا لوگ خود چل کر آئے جب کہ باغ جناح کو سیل کردیا گیاتھاادھر کے پی کے میں سہیل آفریدی نکلے تو لوگوں کا سمندر نکلاسلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جس طرح بلوچستان میں اور اسلام آباد میں معصومین کا خون بہایا گیا اس پر کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے جنید اکبر ہمارے بہت وفادار ساتھی ہیں وہ پارٹی کادل ہیںپی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہم بالکل لانگ مارچ کر سکتے ہیں ہمارے بچے اور جوان اس کے لیے تیار ہیں اگر اپ نے بات کرنی ہے تو اصول پر بات ہوگی وزیراعظم نے کہاکہ اچکزئی سے بات ہوگی وہ ضرور کریں مگر اصول پر بات ہوگی لوگوں کو ابھی سمجھ نہیں آئی کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے