پشاور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سالانہ کانووکیشن 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی سال 2025 کے دوران فارغ التحصیل ہونے والے 620 طلبا و طالبات کو بی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں کانووکیشن میں 537 بی ایس سی، 38 ایم ایس سی اور 4 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 22 طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں یہ مسئلہ ہے کہ یہاں ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا ہے اور ایک ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے وہ سیاست بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سیاسی عدم استحکام ہے خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار رہا اور صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس سے نوجوان متاثر ہوئے، تاہم اب ایسا نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امن و امان کے قیام کیلئے اہم اجلاس منعقد ہو رہے ہیں بند کمروں میں عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا باہر کے ممالک میں نوجوان جارہے ہیں صرف پٹواری یہاں رہیں گے مہنگائی زیادہ 45 فیصد عوام پس چکی ہیں۔