مریم نواز ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں‘وزیراعلیٰ مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی کریں گی گورنر ہاو¿س میں کابینہ اراکین کے ساتھ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراءمریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہی یہ دورہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے قبل ازیں کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزراءکے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر ہاو¿س پہنچیںوزیراعلیٰ پنجاب نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بھی مریم نواز سے ملاقات ہوئی