سیف بسنت کا تجربہ کامیاب رہا دیگر شہروں میں بھی آزمائینگے: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منائی جانیوالی تین روزہ بسنت کے اختتام پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف بسنت کا تجربہ کامیاب رہا ہے مستقبل میں دیگر شہروں میں بھی اسکا دائرہ کار پھیلایا جائیگا ‘ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات موثر ثابت ہوئے لبرٹی اوراندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل، 21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیںالحمد للہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا، خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا کھابے کھائے گئے، پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے، مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں