بریڈ فورڈ ٹیچنگ ہسپتال این ایچ ایس فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کی طرف سے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ کیلئے ایک ایسی مڈ وائف ( نرسوں ) کی بھرتی کرنیکا اشتہار جاری کیا ہے جو ایسے خاندانوں کی دیکھ بھال کیلئے انکی مدد کریگی جو قریبی رشتہ دار ہیں اور انکے ہاں حال ہی میں بچہ پیدا ہوا ہے ‘ کزنز، چچا، چچی، نیز ‘دیگر قریبی رشتہ دار خاندان کے افرادکو اس ٹرسٹ نے بطور مثال درج کیا تھاممکنہ نرس یا مڈوائف سے یہ توقع کی جائےگی کہ وہ ان خاندانوں کے ساتھ متحرک طریقے سے کام کرے جو جینیاتی جانچ اور صحت کے مسائل کے بارے میں زیادہ سمجھ اور آگاہی کو فروغ دینے کے لیے قریبی رشتہ داروں کی شادیاں کرتے ہیں انہیں نوزائیدہ بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کے درمیان رابطے کا کام بھی سونپا جائےگا خاص طور پر جب بات جینیاتی خطرات اور صحت کے مسائل کی ہو جو والدین کے مشترکہ آباﺅاجداد کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیںبرطانیہ میںکزنز کے درمیان شادیوں کی اجازت ہے وزیراعظم سر کیر اسٹارمر اس پر اشادہ دے چکے ہیں کہ لیبر حکومت فرسٹ کزن کی شادی پر پابندی لگانے کی کسی بھی کوشش کو روک دےگی بریڈ فورڈ کی پاکستانی کمیونٹیز میں فرسٹ کزن شادیاں عام ہیں۔