سرائے عالمگیر میں ٹریفک حادثے میں 8سالہ بچہ جاں بحق 2افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 12:18 پر ایکسیڈنٹ کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق ایک موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے موضع کھوہار سرائے عالمگیر کے نزدیک حادثہ پیش آیاہے،ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیم کو جائے حادثہ کیطرف روانہ کیا‘حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک بچہ دانیال ولد عدیل احمد عمر 08 ماہ جانبحق اور 02 افراد زخمی ہوئے ہیںزخمی ہونے والوں میں زکیہ کنول زوجہ عدیل احمد عمر 26سال سکنہ بیسہ کلاں سرائے عالمگیر اور عبداللہ ولد شریف عمر 17 سال سکنہ منڈی بہاوالدین شامل ہیں،ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈباڈی اور دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر شفٹ کر دیا ہے