کراچی: تشہری بورڈز پر نازیبا ویڈیو ‘خواتین ‘ بزرگ اور بچے دیکھ کر شرمسار ‘ غصے سے لال پیلے

عبد الستار ایدھی ایونیو کراچی پر پیش آنے وا لے ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں تشہری بورڈ پر انتہائی نازیبا ویڈیو فلم چل گئی شہریوں نے اس شرمناک حرکت پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ‘ بتایا جاتا ہے کہ پوش علاقے ڈیفنس کی مصروف شاہراہ تشہیر کیلئے ایک بڑا بورڈ نصب تھا جس پر اچانک نازیبا ویڈیو فلم چلنے لگی ‘ حکام کی ابتدائی تحقیقات میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ بعض نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے ڈیجیٹل بورڈ کو ہیک کر کے غیر اخلاقی حرکت کو انجام دیاشہریوں کے احتجاج پر متعلقہ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشہری ڈیجیٹل بورڈز کو بند کر دیا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور سائبر کرائم یونٹ کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں