لاہور:لائبہ خان ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر چار ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں’ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیںاداکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے رخصتی کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تیرے حوالے گیت بھی گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔