بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ پر شہباز شریف کے بیان کا بنگلہ دیش کی طرف سے بھر پور خیر مقدم

بھارت کیخلاف وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دبنگ بیان پر بنگلہ دیش کی طرف سے بھر پور رد عمل سامنے آیا ہے بنگلادیش میں کھیلوں کے مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے ایک پیغام میں شکریہ پاکستان کہا اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیان کا خصوصی حوالہ دیا ہے حکومت پاکستان نے یکم فروری کو ایک سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے مگر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گااس حوالے سے آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ کھیل کے میدان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ہمیں مکمل طور پر بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔