سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کی واہگہ بارڈر کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

کراچی:پاکستانی نژاد سابق عالمی چیمپئن نے کلفٹن کے ساحل پر واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی سابق پروفیشنل باکسر نے مزار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ان کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پیش کی گئی عامر خان نے قبل ازیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا