گجرات: تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار کی پبی میں دو افراد کی نعشیں برآمد

گجرات: سرائے عالمگیر کے علاقے میں فائرنگ سے قتل کیے گئے دو نوجوانوں کی شناخت شاہزیب سلیم ولد محمد سلیم سکنہ کھوہار اور زین ولد صفدرسکنہ مہے خورد کے نام سے ہوگئی پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقتول زین کے اغواکا مقدمہ پہلے ہی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں درج ہے وقوعہ کی اطلاع پر پولیس کی سینیئر کمانڈ بھاری نفری کے ساتھ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے پو لیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے نعشیں تحویل میں لے لیں اور ورثاءسے درخواست لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیاواقعہ میں ملوث افراد کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریس کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگاپڑتال پر معلوم ہوا کہ مقتول شاہزیب سلیم اقدام قتل، اسلحہ ناجائز سمیت 7 مقدمات میں ملوث تھا۔