گجرات: پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران متعدد قانو ن شکن عناصر کو گرفتار کرلیا ‘ ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں اس دوران اسلحہ ناجائز 6 عدد پسٹل 30بور اور 20 لیٹر شراب برآمد،8 ملزمان گرفتار’تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار ملزم عمران نذیر محلہ ہائی سکول سے پسٹل 30 بور جبکہ ملزم رجب ولد طفیل ساکن جوڑا سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر اعجاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں سمران ولد اکبر ساکن موٹا سے شراب 5 لیٹر، فیاض ولد اقبال ساکن رنگاوانوالہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور، ندیم ولد ارشد ساکن ڈھلو شرقی سے ناجائز اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگر شفقت محمود Si نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان،تنویر حسین ساکن میکن اور علی حسن ساکن چاکانوالی کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل30 بور برآمد کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے ناجائز اسلحہ بردار ملزم یسن ولد اعجاز کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی پر زیرو ٹالرینس ہے خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔