مسلم بازار میں سکریپ گودام میں آتشزدگی‘ ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن

گجرات:مسلم بازار میں آتشزدگی، پولیس اور ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا‘تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے مسلم بازار، محلہ گوجراں نزد عائشہ مسجد گجرات میں واقع ایک سکریپ کے گودام میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع پکار 15پرموصول ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا۔ پولیس نے بروقت کاررروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔پولیس کی جانب سے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر عوام کی آمد و رفت کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں قلیل وقت میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے قریبی آبادی تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گودام میں موجود سکریپ کا سامان، جن میں پلاسٹک کی چند پیٹیاں اور پرانے لکڑی و پلائی ووڈ کے ریکس شامل تھے جل گئے پولیس اور ریسکیو اداروں کی بروقت اور مو¿ثر کاررروائی کے باعث ایک بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاو¿ ممکن ہو گیا۔