روس کی یوکرائن کیساتھ چار سالہ جنگ کے بھیانک نتائج 55ہزار یوکرائنی فوج ہلاک ہونیکا انکشاف

واشنگٹن: روس اور یوکرائن کے درمیان جاری چار سالہ ہولناک جنگ کے تباہی کے مناظر تو دنیا نے دیکھے ہی ہونگے مگر پہلی بار اس جنگ میں 55ہزار سے زائد یوکرائنی فوجیوں کی ہلاکت کے انکشاف نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا صدر زیلنسکی نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پیشہ ور اور جبری بھرتی کیے گئے فوجیوں کی بہت بڑ ی تعداد جنگ میں ماری جا چکی ہے جبکہ لاتعداد افراد کی تعداد بھی بہت بڑی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو چار سال مکمل ہونے والے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں جنگ بندی کے لیے اہم مذاکرات جاری ہیںاقوام متحدہ کے مطابق صرف 2025 کے دوران روسی حملوں میں 2,500 سے زائد یوکرینی شہری ہلاک اور 12 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے