صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو مذہبی آزادی کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے، جنوبی ایشیا میں امن و امان مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرے پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، کشمیری قیادت کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابل مذمت ہیں بھارت کا غیرقانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سنگین چیلنج ہے، 5 اگست 2019ءکے اقدامات سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ مزید مضبوط کیا یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دیا جائے’ مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور ڈیجیٹل آزادیوں پر قدغن حقائق چھپانے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور مذہبی اداروں کی پروفائلنگ مذہبی امتیاز کی عکاس ہے