برطانیہ پر غیر قانونی مہاجرین کی یلغار‘ جنوری میں بھی سینکڑوں افراد کا داخلہ

برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں تیزی کیساتھ ہوتے ہوئے اضافے کی وجہ سے ملکی معیشت پر دن بدن زور بڑھتا جا رہا ہے حالات کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2026 میں صرف جنوری کے ایک ماہ کے دوران گیارہ سو کے قریب غیر قانونی مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کیا ‘ مجموعی طور پر یہ اعدادو شمار سال 2021 کے بعد ماہانہ کی بنیاد پر کم ہیں مگر مہاجرین کی سالانہ تعداد تیزی سے بڑھی ہے سال 2024 میں اسی عرصہ کے دوران 1335 افراد برطانیہ میں داخل ہوئے تھے حکومت اس امر کی بھی دعویدار ہے کہ چالیس ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو غیر قانونی کراسنگ سے روکا گیا ہے جبکہ تقریباً پچاس ہزار ایسے افراد کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا گیا جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم تھے واضح رہے کہ سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 41,472 مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کیا، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 5 ہزار زیادہ تھے۔