فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی جسے دشمن نسلوں تک یاد رکھے گا:شہباز شریف

مظفر آباد: پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن صرف برابری اور انصاف کی بنیاد ہی پر قائم ہو سکتا ہے قومی اتحاد اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھی دہرایا اور غزہ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت جس زبان میں بات کرے گا، ہم اسی زبان میں جواب دیں گے بھارت کی جانب سے دہشت گردی اور پراکسی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں تاہم بھارت جس محاذ پر بھی جارحیت کرے گا اسے اسی محاذ پر بھرپور اور یادگار جواب دیا جائے گا معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا اس بدترین شکست کے بعد بھارت سفارتی محاذ پر بھی ناکام ہو چکا ہے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی گئی جسے وہ نسلوں تک یاد رکھے گا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے آزاد کشمیر پہنچے ہیں پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گاقائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری عوام روزانہ دنیا کو اپنی جدوجہد کی سچائی دکھا رہے ہیں۔