گجرات:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان نعیم کا پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ

گجرات(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان نعیم نے 3 فروری 2026 کو قومی انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ریلوے اسٹیشن گجرات (یوسی اربن 5) قائم ٹرانزٹ پوائنٹ کا دورہ کیا۔ ویکسین اور دیگر لاجسٹکس چیک کیےے سیکیورٹی پر تعینات ایک اہلکار کی غیر فعال موجودگی پر ڈی ڈی ایچ او نے ہدایت کی کہ وہ ہر تیس منٹ بعد ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کو یقینی بنائے۔بعد ازاں ڈاکٹر عثمان نعیم نے یوسی اربن 5 کے محلہ قاسم پورہ میں ٹیم نمبر 10 کا دورہ کیا۔ ٹیم اور ایریا انچارج فیلڈ میں موجود تھے، ویکسین اور دیگر ضروری سامان دستیاب تھا۔ڈی ڈی ایچ او نے ہا¶س ہولڈ کلسٹر کے تحت ٹیم کے پہلے روز کے کام کی جانچ کی۔ دروازہ مارکنگ کے مطابق تمام بچوں کی ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی جبکہ غیر حاضر بچوں کا ریکارڈ بھی فیلڈ میں درست پایا گیا۔ مجموعی طور پر ٹیم نمبر 10 کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی۔