گجرات:پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے سی او ہیلتھ متحرک‘ مختلف مقامات کے سرپرائز وزٹ

گجرات:چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاءالمُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع علی الصبح مریم نواز کلینک پنجن کسانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویکسینیشن ٹیموں سے ملاقات کر کے ہدایت کی کہ وہ اپنے الاٹ شدہ علاقوں میں بروقت روانگی اور سو فیصد کوریج کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں سی ای او ہیلتھ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا انتظامی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد بلال بن طارق بھی موجود تھے۔انہوں نے یونین کونسل منڈی بھلوال کے گا¶ں معصوم پور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرائے عالمگیر کے ہمراہ زیرِ تعمیر رورل ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا، جس کا افتتاح جلد متوقع ہے۔دورانِ دورہ ڈاکٹر عطاءالمُنعم نے معصوم پور میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اس لیے کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔