گجرات:ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پراور ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیرراحیل عارف نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شہزاد ولد محمد یٰسین سکنہ ڈھوک ملکاں کوگرفتارکر کےاس کے قبضہ سے1240گرام ہیروئن برآمدکی۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد عدنان ولد محمد اسلام سکنہ کھوہار سے10لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان نے بھی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسمی عبدالغفار ولد محمد خوشحال قوم جوگی سکنہ پیر جعفرکو گرفتار کرکےاس کے قبضہ سے1020گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔