ناروے: شہزادی کے گرفتار بیٹے کی جنسی زیادتی کیس میں عدالت میں پیشی

ناروے کی ولی عہد شہزادی کے مبینہ طو رپر غیر ازدواجی تعلق سے پیدا ہونے والا بیٹے ہوئیبی جس پر 2024 میں نشے کی حالت میں اپنی دوست کو ہوس اورتشدد کا نشانہ بنانے سمیت 38 مختلف الزامات کا سامنا ہے کو عدالت میں پیش کیاگیا‘ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے مطابق 2018 سے 2024 کے درمیان مبینہ جنسی زیادتیوں کے علاوہ ملزم پر گھریلو تشدد، حملہ، منشیات رکھنے، چاقو سے دھمکی دینے اور عدالتی پابندی کی خلاف ورزی جیسے معاملات کا دفاع کرنے کیلئے اسکے وکلاءجدوجہد کر رہے ہیں عدالت میں ماریوس بورگ ہوئیبی نے اپنے اوپر لگائے گئے عصمت دری کے چاروں الزامات سے انکار کر دیا عدالتی کارروائی کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے عدالت نے نئے الزامات کے بعد اتوار کو گرفتاری کے پیش نظر انہیں دوبارہ جرم کے خدشے کی بنیاد پر ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ مقدمے کی کچھ کارروائی بند کمرے میں ہوگی۔