عمران خان کے خیر خواہ نہیں:علمیہ خان نے مشال یوسف زئی اور شیر افضل مروت پر سنگین الزامات عائد کر دیے

راولپنڈی: تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مشال یوسف زئی اور شیر افضل مروت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے،یہ ہمیں ڈنڈے ماریں جو مرضی کریں ہم بیٹھے رہیں گے، ان کا صرف ایک رول پر اعتراض ہے کہ سیاسی گفتگو نہ کریں، یہ لوگ باقی سب رولز بھول جاتے ہیں بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انہیں بتاو¿ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردیں گی مشال یوسف زئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہے مجھے نہیں لگتا مشال یوسف زئی عمران خان کی خیرخواہ ہے علیمہ خان نے کہا کہ عاصمہ شیرازی اور مشاہد حسین سید کا پروگرام اسکرپٹڈ تھا، وہ خاتون اینکر نواز شریف کی گرفتار پر بہت زیادہ روئی تھی، مجھے کسی نے ان کے پروگرام کا کلپ بھیجا جس میں کہا گیا ترک صدر نے بانی کو ترکی بھیجنے کی آفر دی تھی، مشاہد حسین نے کہا اگر بانی ترکیہ چلے جاتے ہیں ہم نے معیشت اور دہشتگردی کو بھی ٹھیک کرنا ہے، مجھے بتائیں بانی کے ترکی جانے سے معیشت اور دہشت گردی کا کیا تعلق ہے‘ سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ہم اگر ان پر دباو¿ نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کریں گے، ہمیں بانی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے، یہ خوف زدہ ہیں اسی لیے کہتے ہیں ملاقات نہیں ہوگی۔