ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن، داخلی و خارجی راستوں میں پولیس نفری کو مؤثر انداز میں تعینات کیا گیا۔
ڈی پی او گجرات نے سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیں کہ پولنگ کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور وکلاء برادری کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے