ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات خرم نیاز ساقب نے ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے سراۓ عالمگیر چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات خرم نیاز ساقب نے ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے سراۓ عالمگیر چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیک پوسٹ پر موجود عملے کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران اسٹاف کی موجودگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ عوامی سہولت کے لیے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور معیار پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری خوراک دستیاب ہو سکے۔