گجرات: محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے موبائل ویٹرنری سروسز کسانوں کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مویشی پال کسانوں کو فوری اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ جانوروں کی صحت بہتر ہو اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
تحصیل سراۓ عالمگیر کے دیہات ٹھٹھہ موسیٰ، نصیرا، چوڑ چک اور قاضی بکر میں موبائل ویٹرنری ٹیموں نے دورہ کیا۔ ان ٹیموں نے جانوروں کا معائنہ کیا، ویکسینیشن کی اور کسانوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق یہ سہولت کسانوں کے وقت اور اخراجات کی بچت کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔