ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ڈنگہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ڈنگہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز رنیاں بھی ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران اربن یونٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر عمر نے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوامی سہولت کے یہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں ترقیاتی اسکیمیں مئی میں مکمل کر لی جائیں گی۔