سید شاہزیب ارشد کے والد، ملک منیر احمد کے سمدھی الحاج ارشد حسین مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام

پیرس: فرانس میں دنیا نیوز کے نمائندہ و ہردلعزیز نوجوان صحافی سید شاہزیب ارشد کے والد محترم اور سینئر صحافی ملک منیر احمد کے سمدھی الحاج سید ارشد حسین مرحوم جو گزشتہ دنوں پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ذائقہ میرج ہال ویلیئرز لابیل میں قرآن خوانی کی روحانی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین نے مرحوم کے لیے قرآن خوانی کی اور ان کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر مرحوم کی دینی، سماجی اور انسانی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم الحاج سید ارشد حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔