لوزرن:سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں شاہد منظور فیملی کی جانب سے اپنے بیٹے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور رنگا رنگ فیملی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوزرن اور گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی مہمانوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے محفل نے ایک خوبصورت کثیرالثقافتی رنگ اختیار کر لیا۔رنگ برنگے ملبوسات میں ملبوس فیملیز نے تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا جبکہ بچوں کی بڑی تعداد بھی اس خوشی میں شریک ہوئی۔ ننھے مہمانوں کے کھیل کود، قہقہوں اور خوشیوں سے بھرپور ماحول نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔اس موقع پر موسیقی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ مہمانوں کی تواضع مختلف اقسام کے لذیذ اور روایتی کھانوں سے کی گئی۔ پاکستانی اور غیر ملکی مہمانوں نے بہترین کھانوں، موسیقی اور خوشگوار ماحول سے بھرپور لطف اٹھایا۔شرکاء نے شاہد منظور اور ان کی فیملی کی شاندار میزبانی اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے ننھے صاحبزادے کے لیے نیک خواہشات اور درازیٔ عمر کی دعائیں کیں۔یہ خوبصورت تقریب نہ صرف ایک خاندان کی خوشی کا موقع بنی بلکہ دیارِ غیر میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف قومیتوں کے درمیان محبت، دوستی اور باہمی روابط کی بھی خوبصورت عکاس ثابت ہوئی۔