کوپن ہیگن میں آرائیں برادری کا شاندار اجتماع، 25 سالہ روایتی فیملی پروگرام میں بھرپور شرکت

کوپن ہیگن:آرائیں کونسل ڈنمارک کے زیرِ اہتمام سالانہ فیملی پروگرام کوپن ہیگن میں منعقد ہوا، جس میں آرائیں کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا تھا۔
آرائیں کونسل ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر اٹلی کے شہر میلان سے صدر انجمن آرائیاں یورپ میاں شبیر احمد نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ڈنمارک کی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ان کی سماجی اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں انجمن آرائیاں یورپ کی جانب سے اعزازی میڈلز اور ایوارڈز سے نوازا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی میاں شبیر احمد نے میاں محمد حفیظ، ڈاکٹر فرح بوٹا، چوہدری مقصود احمد اور عمران شاہد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈز پیش کیے۔
اس موقع پر میاں شبیر احمد نے آرائیں کونسل ڈنمارک کے صدر عامر سہیل، جنرل سیکرٹری جاوید محمود ارائیں اور ان کی پوری ٹیم کو گزشتہ 25 سال سے فیملی پروگرام کے ذریعے آرائیں کمیونٹی کو متحد رکھنے اور ایک خوبصورت و منظم پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
پروگرام کے دوران حاضرین کے لیے قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔