افغانستان میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت میں شدت اختیار کرگئی ہے. افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے قندھار اور ہلمند میں کارروائیوں کے دوران 3 طالبان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا.افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے امام رباط چوکی کے علاقے میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا.ہلمند میں کارروائی کےدوران طالبان رجیم کے2 اہلکار ہلاک اور2 کلاشنکوف رائفلیں قبضے میں لے لی گئیں.قندھارکے باغ پل بازار میں طالبان رجیم کیخلاف کارروائی میں ایک اہلکار کوہلاک کیا گیا. افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا تھا کہ قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک افغان طالبان رجیم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.