Thu, September 17, 2026 2:30 pm

مودی کے زیرتسلط ہندوتوا کی گرفت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم کا تشویشناک رجحان  

مذموم سیاسی مقاصد کےحصول کیلئے مودی سرکار اقلیتوں کیخلاف نفرت اور تقسیم پھیلانے میں مصروف ہے.عالمی جریدہ دی کرسچن پوسٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں عیسائی عورت کی تدفین کیلئے ہندو رسومات پر مجبور کیا گیا. مقامی پادری نے اس اقدام کو ظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مرنے والے بھی محفوظ نہیں رہے.بی جے پی کے زیرِ اقتدار چھتیس گڑھ مسیحی برادری پر پرتشدد حملوں اور مذہبی مظالم کا گڑھ بن چکی ہے.