Tue, September 15, 2026 3:52 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

ایپل نے پاکستان میں پہلی بار گورنمنٹ افیئرز کیلیے اپنا نمائندہ تعینات کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سلمان ڈار کو پاکستان میں اپنے گورنمنٹ افیئرز کے سربراہ کے طور پر کو مقرر کر دیا ہے۔
سلمان ڈار نے لنکڈ اِن پر اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان میں ایپل کے گورنمنٹ افیئرز سے متعلق معاملات کی قیادت کریں گے اور ریگولیٹری اداروں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کے روابط کو سپورٹ کریں گے۔یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پاکستان بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملک میں موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی کے لیے راغب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایپل کو پاکستان میں آئی فون کی مقامی پیداوار شروع کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔