Tue, September 15, 2026 3:17 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

سعودی عرب نے مدینہ کے علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نایاب ارضی معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی شامل ہے۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70 ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیا۔شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق مدینہ میں جبل سید منصوبے کے مقام پر کی جانے والی تلاش اور ارضیاتی مطالعات کے دوران اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ذخائر میں نایاب ارضی عناصر کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ ہے، بالخصوص ریئر ارتھ ایلیمنٹس جبکہ یورینیم کی بھی حوصلہ افزا مقدار پائی گئی ہے۔سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ دریافت ملک میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ نایاب ارضی معدنیات جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، برقی گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف اہم صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔دریافت کی تفصیلات سعودی عرب کے معدنی اور توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور ملک کی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانے کی کوششوں کے تناظر میں بھی اہم قرار دی جا رہی ہیں۔