والسال :معروف فلاحی تنظیم فیڈ و نیڈو نے عالمی یومِ انسانیت کا دن بے گھر اور ضرورت مند افراد کے ساتھ منایا ۔ اس موقع پر فیڈو نیڈو کے برمنگھم ہیڈ آفس میںروایت کے مطابق بے گھر محتاج اور ضرورت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی اشیاء گرما گرم چا ئے کافی کا بندوبست کیا گیا تھا۔ اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ذاکر چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ لارڈ میئر فیڈ و نیڈو آفس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ لارڈ میئر نے اپنا قیمتی وقت بے گھر اور ضرورت مند افراد کے ساتھ گزارا انہیں پکا پکایا کھانا چا ئے اور مشروبات پیش کیے اور ان سے انکی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر فیڈو نیڈو کی نمائندہ خصوصی گریس فیلڈ نے لارڈ میئر آف برمنگھم کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور روزانہ کی مصروفیات با رے تفصیلی بریفنگ دی ۔ لارڈ میئر آف برمنگھم نے معروف سماجی و فلاحی تنظیم فیڈو نیڈو کی انسانیت کے لیے گراں قدر خدما ت کو سراہتے ہو ئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر فیڈو نیڈو کے ساتھ رضاکارانہ خدما ت سرانجام دینے والوں کے ساتھ ساتھ بیکی ہارگریوز, عبد الٖفہیم بھٹی ، محمد حمزہ، سید ناد علی ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔