معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ناہید اسلم کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام

اوسلو : ناروے میں خدمتِ خلق محبت خلوص اور مہمان نوازی کے حوالے سے ایک نہایت خوبصورت اور یادگار محفل کا انعقاد ہوا۔ جس کی میزبانی چوہدری ناہید اسلم آف ملک پور چھاڑہ نے اپنے گھر ہوئی بروٹن پر نہایت محبت اور خلوص کے ساتھ اہتمام کیا۔ حاجى چوہدری ناہید اسلم اوسلو کی پاکستانی کمیونٹی میں ایک نہایت مخلص ہر دل عزیز اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں، فلاحی تنظیموں مساجد اور دیگر نیک و فلاحی پروگراموں میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا انکی زندگی کا خوبصورت وصف بھی ہے، ماشاءاللہ انکی پوری فیملی مہمان نوازی اندرون اور بیرون سے آنے والے تمام مہمانوں کی عزت و تکریم میں بھی وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ انکے بچے بھی اپنے والد گرامی کے اس جذبۂ خدمت و مہمان نوازی میں بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس خوبصورت خاندان کو ہمیشہ محبت اخلاص اور نیکی کے کاموں میں استقامت عطا فرمائے آمين، اور انکی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین۔ اس پُرمحبت دعوت میں پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں میں ڈنگہ شہر کی معزز سماجی و سیاسی شخصیت عمران بھٹی حال مقیم کھاریاں کینٹ، میرے شہزادے چھوٹے بھائی جان معروف بزنس مین ایم ڈی نیو سیٹھی برادرز ڈنگہ روڈ کھاریاں مظفر الحق سیٹھی آف لالہ موسی خصوصی طور پر شریک تھے، جن کے اعزاز میں چوہدری ناہید اسلم نے اس پيارى خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔
اس خوبصورت محفل میں ہمارے پیارے بڑے بھائی جان ڈائریکٹر الخدمت یورپ چوہدری رفاقت علی آف طار جو ماشاءالله ہر وقت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں، امام و خطیب اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ اوسلو ناروے پیارے بھائی جان چوہدری مولانا مفتی محمد عمران اسجد، اوسلو شہر کی معزز معروف شخصیت صدر تحریک کشمیر ناروے حاجی چوہدری محمد افضل آف کراڑی والا، سفارت خانہ پاکستان اوسلو کے آفیسر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سلیم اللہ خان نیازی، کمپیوٹر انجینیئر جنید امجد اور آصف محمود، يوکے سے چوہدری نصار كولى، میڈیا ایڈوائزر تحریک کشمیر ناروے انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی، حاجی صاحب کے فرزندان چوہدری عاطف اسلم، چوہدری عاصم اسلم اور ديگر احباب بھی موجود تھے۔یہ محفل صرف ایک دعوت نہیں تھی بلکہ محبت بھائی چارے احترام خلوص اور اپنائیت کا حسین اظہار تھی، ایسی محافل انعام ہميشہ دلوں کو قریب لاتی ہیں اور پردیس میں اپنے پن کا احساس بھی دلاتی ہیں ، اللہ تعالیٰ ہم سبکو اسی طرح آپس میں محبت اخلاص احترام اور بھائی چارے کے ساتھ مل بیٹھنے، ایک دوسرے کی عزت کرنے، مہمانوں کی خدمت اور نیکی و خدمتِ خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ، خصوصاً چوہدری ناہید اسلم صاحب اور انکے تمام اہلِ خانہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے نہایت محبت خلوص اور فراخ دلی سے اس خوبصورت دعوت کا اہتمام کیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں انکے بچوں اور تمام احباب کو اس محبت و خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے آمين۔
میزبان نے تمام معزز مہمانوں کا پروگرام کے اختتام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کيا, آپ سب كى دعاؤں کا طلبگار.