پیرس:پیرس کے پلاس ریپبلک میں تحریکِ انصاف فرانس کے زیرِ اہتمام عمران خان کو تین سال سے جاری ناحق قید کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی اور عمران خان کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے عمران خان کی فوری رہائی، ان کے بنیادی و قانونی حقوق اور تمام ضروری قیدی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کے معاملے میں قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو یقینی بنایا.