پیرس;پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈ ونگ فرانس کے صدر سید خالد جمال شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر سرکاری نتائج غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری ذیشان یونس نے 17,565 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، اس موقعہ پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کی جیت پر انکو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ میں اپنے بھائی شیخ عرفان سینئر نائب صدر و صدر شیخ کیمونٹی اور حاجی ناصر سابق ایم پی اے کو مبارک مبارک باد پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت اور کوششوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے مخلص ورکر ہونے کا حق ادا کیا۔ میں ایک بار پھر اپنی طرف سے اور اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔