وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے اعزاز میں بانی پاکستان فیسٹیول عمیر بیگ اور ڈاکٹر معروف زوہیب کی طرف سے پرتکلف عصرانہ

پیرس ; پاکستان پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے اعزاز میں گزشتہ روز بانی پاکستان فیسٹیول و معروف سماجی شخصیت عمیر بیگ اور ڈاکٹر معروف زوہیب نے پرتکلف عصرانہ کا اہتمام کیا۔ جس میں قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا۔ عصرانہ میں تمام شرکاء نے راجہ اشفاق حسین کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کا فرانس میں فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ مہمان خصوصی رانا قاسم نون نے اس موقع پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) ترقیاتی کام کرواکر کشمیریوں کے دل جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھٹکے ہوئے لوگ کشمیر میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کو انڈین فنڈز کے ذریعے اپنے ہی وطن میں ماحول خراب کرنے کی ڈکٹیشن دی جارہی ہے۔ محب وطن کشمیریوں کو پیغام ہے کہ وہ اپنی ریاست پر بھروسہ کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے کشمیری آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ فوکل پرسن راجہ اشفاق حسین نے اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ آخر میں میزبان عمیر بیگ اور ڈاکٹر معروف زوہیب نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔