اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جا سکتا ہے امریکا کے لیے زمینی فوج بھیجنا ضروری نہیں، تاہم اس امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا جا سکتاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا جاری تنازع ہفتوں نہیں بلکہ چند دنوں میں ختم ہونا چاہیے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بھی امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس میں پل، پاور پلانٹس اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں۔